21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:38
گو ئٹے ما لا میں شیطان کوجلا نے کا سالا نہ تہوار
گوئٹے مالاسٹی ......وسطی امریکی ملک گو ئٹے مالا میں شیطان کوجلانے کا سالانہ تہوار منا یا گیاجس میں لو گو ں نے شیطا ن کے پتلے کوآ گ لگائی ۔اس تہوار میں لوگوں نے اپنے گھر کا پر انا سا ما ن نکا ل کر سڑ کو ں پر ڈھیرکر دیا جس سے شیطا ن کے پتلے بنا کر انہیں آ گ لگا کر شیطا ن کو جلانے کے قدیم رسم پوری کی گئی ۔ قدیم روایتوں کے مطا بق لو گو ں کا ماننا ہے کہ گھر کے فا لتو اور پر انے ساما ن میں شیطانی طا قتیں بسیر ا کر لیتی ہیں لہٰذا ہر سال انہیں جلا کر شیطا ن سے چھٹکا ر ا حاصل کر نا ضر وری ہے ۔