21 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:20
ناسا کی خلائی گاڑی ’’اورین‘‘ کی کامیاب آزمائشی پرواز
نیویارک........امریکی خلائی ادارے ناسا کی خلائی گاڑی’’اورین‘‘ آزمائشی پرواز کے بعد کامیابی سے زمین پر لوٹ آئی۔سا ن ڈیاگو میں اترنے والی خلائی گاڑی اورین نے 4گھنٹے کے دوران زمین کے گرد اپنی ٹیسٹ پرواز کی۔ اس تاریخی پرواز میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا۔اورین مشن کا مقصد انسانوں کو زمین سے باہر سیارچوں، چاند اور مریخ تک لے جانا ہے۔ 16فٹ لمبی اورین خلائی گاڑی پر 37کروڑ ڈالر لاگت آئی۔