22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:38
12فٹ کا اژدھامنٹوں میں افریقی ہرن ہڑپ گیا
نیروبی.....کبھی دیکھا ہے کسی اژدھے کو اپنے سے بڑا جانور شکار کر کے نگلتے ہوئے۔نہیں تویہ منظر ہم آپکو دکھاتے ہیں۔افریقہ ملک کینیا میں شکاریوں کو گذشتہ دنوں ایک حیرت انگیز منظر دیکھنے کو ملا جب کئی فٹ لمبا اژدھا اپنے سے بڑے افریقہ ہرن کو منہ کا نوالہ بنانے میں مصروف تھا۔کینیا کے مسائی مارا ریزرو میں ان افراد نے اس حیرت انگیز نظارے کو اپنے کیمرے کی آنکھ سے محفوظ بنالیا جہاں12فٹ لمبا اژدھا ہرن کو اپنے چنگل میں بری طرح جکڑے اُس سے اپنی پیٹ پوجا کرنے میں مگن تھا۔