تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:39

ایئر شو کے دوران لڑاکا طیارے کی شائقین کے اوپرسے نچلی پرواز

لندن......بر طانوی ائیر شو کے دوران ترکی کے لڑاکا ایف 16طیارے کی شائقین سے چند فٹ کے فضائی فاصلے پرنچلی پرواز۔بر طانیہ میں منعقدہ ایئر شو کے دوران تر کی سے شر کت کر نے والے ایک پائلٹ نے لڑاکا طیارے ایف سولہ کو میدان میں کھڑے شائقین کے اوپر سے صرف چند فٹ کے فاصلے سے اڑا کر سب کو حیران کر دیا۔اس طیارے نے میدان میں کھڑے لوگوں کے قریب پہنچتے ہی اپنی پر واز نیچے کر تے ہوئے فاصلہ کم کر دیا اور شائقین جو کہ اسے اپنے کیمرے سے ریکارڈ کر رہے تھے ان کے سروں سے چند فٹ کے فاصلے سے گولی کی سی رفتار سے اڑتے ہو ئے گز ر گیا ۔اس طیارے کی نچلی پرواز کی وجہ لو گوں کو محظوظ کرنا نہیں بلکہ قریب ہی مو جود ایئر پورٹ پر لینڈنگ تھی جس کے باعث اس نے زمین سے قریب تر اڑان بھری ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.