22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:19
سا ئیکل سوارنے حیرت انگیز کرتب دکھاکر سب کو حیران کر دیا
لاس اینجلس ......سائیکل پر سواری کرتے ہوئے کرتب دِکھانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں لیکن اس نوجوان کے لئے تو یہ کام بس بچوں کا ایک کھیل ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ ماہر سوار سائیکل چلاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز اور شاندار کرتب دکھاتا ہے کہ دیکھنے والے دانتوں تلے انگلیاں دبا لیتے ہیں۔ انتہائی تیز رفتاری کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے یہ سوار سائیکل اونچی پہاڑی سے ایک ٹائر پر سائیکل چلاتے ہوئے ذرا بھی نہیں گھبراتا۔