22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:43
تائی کوانڈو کی مہارت دکھاتے 5سالہ فا ئٹرز کی دلچسپ لڑائی
بیجنگ......ان پانچ سالہ دو بچوں نے بھی تائی کو انڈو کے میدان میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کر کے ثابت کر دیا ہے کہ تائی کوانڈوصرف بڑوں کا ہی کھیل نہیں۔ اکھاڑے میں مکمل تیاری کے ساتھ اترنے والے ان ننھے بچوں کی یہ فائٹ تائی کوانڈو کے بجائے ایک دلفریب ڈانس پر فارمنس لگ رہی ہے۔تائی کوانڈو کے داؤ پیچ دکھا نے کے ساتھ ساتھ حریف پر وار کیلئے جب یہ دونوں بچے اپنی ٹانگیں اوپر اٹھاتے ہیں تو وہ مدِ مقابل پر وار کر نے سے قبل ہی نیچے آجاتی ہیں ۔اس دلکش تائی کوانڈو فائٹ میں ان دونوں بچوں نے ایک دوسرے پر وار تو نہیں کیے لیکن انھیں دیکھنے والے ہنس ہنس کر دوہرے ہو گئے۔