22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:43
ہانگ کانگ میں پھرتی سے سیڑھیاں چڑھنے کی ریس
ہانگ کانگ.......سیڑھیا ں چڑھنا اترنا تو روز مرہ کا معمول ہے لیکن ہانگ کانگ میں سیڑھیاں چڑھنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا۔اس ریس کیلئے ہانگ کانگ کی بلند ترین عمارت اور دنیا کی ساتویں بلند ترین بلڈنگ میں موجود 484میٹراونچے انٹرنیشنل کامرس سینٹر کی عمارت کا انتخاب کیا گیا۔ 484میٹر اونچی عمارت کی82منزلوں کی کم وبیش2ہزار120سیڑھیوں پر اپنی پھرتی دکھانے کیلئے 1ہزار سے زائدنوجوان مردوخواتین سمیت تقریباً18پیشہ ور ایتھلیٹس/اسٹیئر رنرز نے حصہ لیا۔رواں سال اسٹیئر رننگ کا یہ آٹھواں اور فائنل مقابلہ آسٹریلیا کے ڈیرن ولسن نے 11منٹ57سیکنڈز میں برق رفتاری سے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے جیت لیاجبکہ خواتین ایتھلیٹس میں بھی آسٹریلوی خاتون سوزی ولشام 13منٹ48سیکنڈ پر مقرر منزلیں طے کرنے پر فاتح قرار پائیں۔1970میں امریکا کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے شروع ہونے والی اس ریس میں ورزش کی افادیت کواجاگر کرنے کے لیے ہزاروں افراد حصہ لیتے اور اپنی قوتِ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہیں۔