22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:43
امریکی نو جوان نے پالتو طوطوں کیلئے روبوٹک سواری تیار کرلی
نیویارک.........دنیا بھر میں انسان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حامل مختلف روبوٹس تو متعارف کر وائے جاتے ہی ہیں لیکن امریکہ میں انسانوں کے بعد پالتو پر ندوں کیلئے بھی ایک منفرد روبوٹک سواری تیار کی گئی ہے۔Bird Buggy نامی اس روبوٹک گاڑی کو خصوصی طور پریونیورسٹی آف فلوریڈا کے ایک انجئیرنگ کے اسٹوڈنٹ نے تیار کیا ہے جسے طوطے کسی کی مدد کے بغیر اپنی چونچ کے زریعے چلاتے ہیں۔جدید کیمرے اور سینسرز سے مزین اس برڈ بگی کی ایک اور خوبی یہ بھی ہے کہ جب اس کے اوپر سے طوطا اڑ کر چلا جاتاہے تو یہ گاڑی آٹومیٹک نظام کے تحت خود چل کر اپنی منزل کی طرف روانہ ہو جاتی ہے۔