تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 15:22

اب ٹیٹو جسم پر ہی نہیں بائیک پر بھی بنیں گے!!

وارسا.....یوں تو آپ نے ٹیٹو کے شوقین بے شمار لوگ ایسے دیکھے ہونگے جواپنے جسم پر مختلف ڈیزائن کے ٹیٹو بنواتے ہیں لیکن اب تو بائیکس بھی ٹیٹو ز سے سجی نظر آئینگی۔جی ہاں پولینڈ سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ نے سیکڑوں ٹیٹوز سے مزین دنیا کی پہلی ٹیٹو بائیک تیار کر ڈالی ہے جس کی سیٹ،ٹائر،ہینڈل سمیت تمام حصوں پر دلکش اور دیدہ زیب ٹیٹو بنائے گئے ہیں۔ٹومس لیچ نامی اس آرٹسٹ نے اس بائیک پر سولہ فٹ لیدر چڑھا کر اس پر مختلف اقسام کے ٹیٹوز بنائے ہیں اور اس بائیک کی تیاری میں ڈھائی سو گھنٹے صرف کئے ہیں۔ٹومس کا کہنا ہے کہ لوگوں نے ہماری اس کوشش اور منفرد اسٹائل کی خوب پذیرائی کی ہے جس پر انہیں بہت خوشی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.