22 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:27
جیٹ سوٹ پہن کرفضا میں پرواز کا شاندار مظاہرہ
دبئی۔۔۔۔چند برس قبل فضا میں طیاروں کی طرح اْڑان بھرنے کا تو شاید تصور بھی کسی انسان نے نہ کیا ہو لیکن سائنس و ٹیکنالوجی کے اس جدید دور میں یہ ممکن ہوگیا ہے۔جی ہاں سوئزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کرتب باز نے دبئی کی فضاؤں میں جیٹ سوٹ زیب تن کر کے پرواز کا شاندار مظاہرہ پیش کر کے تیز رفتار طیاروں کی طرح اْڑان بھرنے کا خواب پورا کرلیا۔یاویس روسی نامی اس کرتب باز نے جیمز بانڈ اسٹائل کا جیٹ سوٹ زیب تن کیا اور ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا کر شاندار کرتب کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔واضح رہے کہ پرندوں کی طرح پرواز کرنے کا لطف فراہم کرنے والے اس جیٹ سوٹ کا وزن 55کلو گرام ہے جسے پہن کر دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی جاسکتی ہے۔