23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3
دنیا کے سب سے فربہ کتے نے 50پونڈ وزن گھٹالیا
نیویارک........دنیا کا سب فربہ کتا اپنے اعزاز سے دستبردار ہونے کو تیار،دو سال میں ڈائٹنگ سے50پونڈ وزن گھٹا لیا۔مو ٹاپے سے صرف انسان ہی پریشان نہیں بلکہ بر طانیہ میں موٹاپے کا شکار ہوجانے والے کتوں کو بھی سمارٹ بنانے کیلئے جانوروں کی فلاحی تنظیمیں سرگرم رہتی ہیں۔امریکی شہر پورٹ لینڈ کے Obieنامی کتے کا وزن77پونڈ تھا جسے کم کرانے کی کوششیں دو سال سے جاری تھیں تاکہ اسکی زندگی کو لاحق خطرات کو ٹالا جاسکے۔5سالہ اوبی کو دنیا کے فربہ ترین کتے کا اعزاز حاصل رہا ہے تاہم گذشتہ دو سال میں اس نے تقریباً50پونڈ زائد وزن گھٹا کرخود کواب اس اعزاز کیلئے نااہل ثابت کردیا ہے۔زائد جسمانی وزن کے باعث چلنے اور اٹھنے میں دشواری کا سامنے کرتے اوبی کو جانوروں کے ماہرین نے ڈائیٹ پر سختی سے عمل در آمد شروع کرایا ہے اور اُسے باقاعدگی سے ایکرسائز بھی کروائی گئی جس کے بعد اب وہ دیگر کتوں کی طرح عام وزن کا حامل ہوگیا ہے اور اِدھر اُدھر دوڑتا نظر آتا ہے۔