تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 7:3

اب کتے بھی اسکول جائیں گے۔۔۔۔

لندن...........اب کتے بھی اسکول جائیں گے ۔جی ہاں بالکل کیونکہ برطانیہ میں کتوں کے پہلے گرامر اسکول کا باقاعدہ افتتاح کردیاگیا ہے۔برطانوی قصبے اسٹاک پورٹ میں اکیڈمی 4ڈاگزنامی اس اسکول میں کتوں کو اخلاقیات،ادب و آداب کاسبق دیا جاتا ہے کہ کس طرح اپنے مالک کی اطاعت کرنی ہے اور ساتھ ساتھ انہیں فٹنس کی ٹریننگ بھی دی جاتی ہے۔اس اسکول میں کتوں کی فزیکل ایکسر سائز سے لیکرآرٹ،میوزک،سوئمنگ ،ہائیڈرو تھراپی اور ذہانت اور قابلیت کی جانچ کیلئے مختلف انڈور گیمز کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔یہاں ہر روزتقریباً80 کتے اسکول اٹینڈ کرتے ہیں جن کے مالکان ہر ہفتے کی100پاؤنڈ فیس ادا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.