23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:24
امریکی ریاست مسوری میں دنیا کی تیز ترین چکر کھاتی واٹر سلائیڈ
نیویارک ......امریکی ریاست میسوری( Missouri ) میں دنیا کی تیز ترین چکر کھاتی واٹر سلائیڈ بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔میسوری کے ایک واٹر پارک میں بننے والی اس انوکھی واٹر سلائیڈکی سواری کمزور دل والے افراد کے بس کی بات نہیں، جس پر بیٹھا شخص نہ صرف 90فٹ بلندی سے زمین کی جانب 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کریگا بلکہ درمیان میں آنیوالے30فٹ کے عمودی چکر سے گزرتے ہوئے پانی میں گرے گا ۔ ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی100فٹ کے ٹاور پر بننے والی اس سلائیڈ کو آئندہ سال عوام کیلئے کھول دیاجائیگا جسکی تیاری کے دوران ہر قسم کے حفاظتی اقدامات کی بھی مکمل جانچ جا ری ہے۔واضح رہے کہ چکر کھاتی یہ تیز ترین واٹر سلائیڈ عوام کیلئے کھلنے کے بعد اب تک کی دنیا کی تیز ترین واٹر سلائیڈ کا اعزاز حاصل کر لے گی اور صرف یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی دوعالمی ریکارڈز اپنے نام کروا لیگی۔