تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:12

ناکارہ کنٹینر سےبنائے گئے انتہائی پرتعیش و دیدہ زیب گھر

جوہانسبرگ ......کنٹینرز عام طور پر درآمدات اور برآمدات کے سامان کی وسیع پیمانے پر شپنگ کیلئے استعمال میں لائے جاتے ہیں تاہم اب تخلیقی دماغوں نے اس کا نیا اور منفرد استعمال بھی ڈھونڈ لیا ہے۔اپنا ذاتی گھر ہر انسان کا خواب ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ اس خواب کو تعبیر اس ڈھنگ سے کرتے ہیں کہ دیکھ کر سب دنگ رہ جاتے ہیں۔جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بھی مل جنکشن کے نام سے اپارٹمنٹ بلڈنگ متعارف کروائی گئی ہے جسے میں بیکار کنٹینرز کو ضروریاتِ زندگی کی تمام تر سہولیات سے آراستہ انتہائی آرام دہ اور پُرتعیش رہائش گاہ میں ڈھال دیاہے۔کئی بیڈورومز سے آراستہ اس اپارٹمنٹ بلڈنگ میں ہر گھر کیلئے گیلری موجود ہے تو ساتھ ہی ساتھ نچلی منزل پر شاپنگ مال بھی تیار کیا گیا۔درحقیقت یہ ایسی پرتعیش آرام گاہ ہے جو ماحول دوست بھی ہے اور اس سے بیکار کنٹینرز کو قابل استعمال شکل دینے کی نئی ٹیکنالوجی بھی سامنے آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.