تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 12:0

دنیا بھر میں مشہور جیٹ مین نے دبئی کی فضائیں بھی تسخیر کرڈالیں

دبئی........دنیا بھر میں مشہور جیٹ مین نے دبئی کی فضائیں بھی تسخیر کرڈالیں ۔ سوئٹزرلینڈ کے سابق فائٹر پائلٹ ویس روسی Yves Rossy کا مشغلہ ہے، ہوا میں پرندوں کی طرح پرواز کرنا۔ اس مرتبہ انہوں نے دبئی کی کھلی فضائوں میں اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا۔ روسی نے ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگائی اور 4 انجن والے جیٹ سوٹ کے ساتھ خوب اڑان بھری۔ 55کلو وزنی پَرو ں کےساتھ روسی کی پرواز کی رفتار 124 میل فی گھنٹہ تھی۔ جیٹ مین اس سے پہلے سوئٹزرلینڈ کے کوہ الپس alps اور جاپان کے ماؤنٹ فیوجی پر پرواز کرنے کے علاوہ انگلش چینل بھی اڑ کر عبور کرچکے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.