تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 21:26

میکسیکو: لکڑی اور کاغذ سے بنے جانوروں کی سالانہ پریڈ

میکسیکو......... میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں لکڑی اور کاغذ سے بنے دیوہیکل جانوروں کی سالانہ پریڈ کا انعقادکیا گیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی آٹھویں سالانہ الیبرائجز پریڈ میں میکسیکو بھر سے درجنوں آرٹسٹوں نے اپنے رنگ برنگے دیوہیکل ماڈلز نمائش کیلئے پیش کیے ہیں۔اس پریڈ کیلئے تمام آرٹسٹوں نے ہفتے اور مہینے لگاکر کاغذ اور لکڑی سے فوک آرٹ اور جانوروں کے ماڈلزتیار کیے ہیں جو کم و بیش7میٹر اونچے اور300کلوگرام وزن کے حامل ہیں۔ان ماڈلز کی پریڈ کیلئے کئی رضاکاروں پر مشتمل گروپ تشکیل دیے گئے جو انہیں پورے شہر کے بیچوں بیچ گھماتے نظر آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.