24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:9
بچوں کو ٹینک میں اسکول چھوڑ نے والا برطانوی شخص
لندن ......یوں تو بچے اسکول نہ جانے کے لئے کتنے ہی بہانے تراشتے ہیں لیکن آندھی ہو یا طوفان،یہ صاحب ہر حال میں اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کر آتے ہیں۔جی ہاں برطانوی شہر بر منگھم سے تعلق رکھنے والے 53 سالہ نک نامی شخص میں کچھ انوکھا ہی کر دکھایا ہے جو برسوں سے اپنے بچوں کو ٹینک میں بٹھا کر اسکول چھوڑنے جاتا ہے۔17 ٹن وزنی اس بھاری بھرکم ٹینک کی موجودہ مالیت دو ملین پاؤ نڈ یعنی تقریباً 31کروڑ پاکستانی روپے کے لگ بھگ ہے جس میں بیٹھ کر بچے بھی پھولے نہیں سماتے۔