تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:25

سونے کے ذرات لیے دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی

میڈرڈ......اب کھانے پینے کی چیزیں بھی پرتعیش اشیاء میں شمار ہونگی جن میں سونے چاندی کے ذرات شامل کیے جارہے ہیں۔اسپین میں سونے کے ذرات سے بھری دنیا کی مہنگی ترین ڈبل روٹی فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔اسپین کے قصبے الغاطوسن کی پین پینا بیکری میں میدے اور شہد کیساتھ سونے کے ذرات ملاکر ڈبل روٹی بیک کی جارہی ہے جسے117یورو(93پاؤنڈ،145ڈالر)میں فروخت کیا جارہا ہے۔ 400گرام(14اونس)وزن کی حامل ہر ڈبل روٹی میں100یورو قیمت کی حامل 250ملی گرام گولڈ ڈسٹ شامل کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.