تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:44

بلا خوف و خطر شیر کے ساتھ تصویریں کھنچوائیں

بیونس آئرس ....جنگل کے بادشاہ شیر سے صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی ڈرتے ہیں اور اس کے قریب پھٹکنے سے بھی گریز کرتے ہیں لیکن یہاں تو معاملہ ہی کچھ الگ ہے۔ ارجنٹائن کے ایک چڑیا گھر میں آنے والے سیاحوں کو شیر وں کے پنجرے میں جا کر انہیں پیار کرنے اور ساتھ میں تصویریں کھنچوانے کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔لوجین نامی چڑیا گھر میں اس مقصد کیلئے شیروں کو نیند کی دوائیاں کھلائی جاتی ہیں تاکہ یہ سیاحوں کو نقصان نہ پہنچاسکیں۔سیاح بھی 25ڈالر ٹکٹ کے عوض شیر کے پاس جانے اور اس کے ساتھ تصاویر کھنچوانے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور یہ تصویریں اپنے عزیز و اقارب کو دکھا کر اپنی بہادری کا رعب جھاڑتے ہیں۔واضح رہے کہ جانوروں کے حقوق کیلئے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے شیروں کو بے ہوشی کی حالت میں رکھنے کے اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس پر اب متعلقہ ریاستی اداروں نے کاروائی کرنے کا ارادہ کرلیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.