تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 10:16

دنیا کی مشکل اور خطرناک ترین نوکری

بنکاک ......دنیا میں بے شمار ایسے خطروں کے کھلاڑی پائے جاتے ہیں جو اپنی مہارت کا لوہا منوانے کیلئے اپنی جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔تھائی لینڈ کے چڑیا گھر میں خطرناک مگر مچھوں کے ساتھ کرتب دکھانے والے ان کرتب باز وں کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جاسکتا ہے جو کرتب کے دوران کبھی مگر مچھوں کو پیار کرتے ہیں تو کبھی ان کے منہ میں اپنا سر بھی رکھنے سے باز نہیں آتے۔خطروں سے کھیل کر اپنی جان کی بازی لگانے والے ان دونوں کرتب باز وں کو ان کے اس کرتب کے عوض صرف سات ڈالر روزانہ ملتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں مگرمچھوں سے دوستی کرنا اچھا لگتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.