24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
چین کے اپارٹمنٹ میں معمر افراد کیلئے اسٹیئر لفٹ نصب
بیجنگ......اب بوڑھے افراد کیلئے سیڑھیاں چڑھنا اُترنا مشکل نہیں رہا ۔جی ہاں بالکل چین کے اپارٹمنٹ میں معمر افراد کیلئے اسٹیئر لفٹ نصب کردی گئی ہے۔چین کے شہر شنگھائی کے جنگان ڈسٹرکٹ میں اپارٹمنٹ کمپلیکس کی انتظامیہ نے معمر افراد کی مشکلات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سیڑھیوں پر چیئر لفٹ انسٹال کردی ہے۔ عام لفٹ کے ذریعے بٹن دبا کر اس اسٹیئر لفٹ کو اوپری منزلوں کی سیڑھیوں تک بلایا جاتا ہے جس کے بعد بوڑھے افراد چیئر پر بیٹھ کر سیٹ بیلٹ باندھتے ہیں اور باآسانی نیچے چلے جاتے ہیں۔