24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
امریکی خاتون نے آفس ڈیسک کو انوکھا روپ دے ڈالا
نیویارک.....ایک امریکی خاتون نے اپنے آفس کے ڈیسک کو انوکھا رنگ دیتے ہوئے کیبن نما چھوٹے سے کمرے میں بدل دیا ہے جسے دیکھنے والے داد دئیے بغیرنہیں رہ پاتے ۔اینجلا25سالہ سیلز وومن نے اپنے آفس ڈیسک کے گِرد کارڈ بورڈ کے ذریعے مسلسل 18گھنٹوں کی محنت سے منفرد ننھا کمرہ تیار کیا ہے جو 6فٹ اونچا اور ساڑھے پانچ فٹ چوڑا ہے۔کرسمس کی مناسبت سے تیار کردہ اس کیبن کا چھت برف کے گالوں سے ڈھکا ہوا ہے جبکہ برقی قمقمے اور ننھا سا کرسمس ٹری اس کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ کر رہا ہے۔ اس باصلاحیت خاتون نے کارڈ بورڈ کی شیٹ کو پائپ میں تبدیل کرتے ہوئے ایک دوسرے پر ترتیب دے کر دیوار تشکیل دی اور پھر دیگر آرائشی سامان کی مدد سے اس کی خوبصورتی کو چاند چاند لگا دئیے۔ واضح رہے کہ اینجلا کو آرکیٹیکچر کا یہ انوکھا ڈیزائن ترتیب دینے پر آرٹ فیسٹیول کے مقابلے میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔