24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:57
ٹریفک جام سے بچنے کے لیے چینی شخص نے ننھی منی گاڑی بناڈالی
بیجنگ........چین کے شہر شنگھائی میں60سالہ شخص ژو زہیون نے ٹریفک جام سے بچنے کا منفرد حل نکالا اور چلنے لائق ننھی منی گاڑی ڈیزائن کرڈالی۔ژو زہیون کی تیار کردہ دنیا کی سب سے چھوٹی گاڑی فقط60سینٹی میٹر(23انچ) لمبی،35سینٹی میٹر(13انچ)چوڑی اور 40سینٹی میٹر(15انچ)اونچی ہے۔77سی سی انجن کی حامل پانچ گیئر والی اس گاڑی کی تیاری میں ژو زہیون نامی باصلاحیت شخص کو دو سال کا عرصہ لگااور اس پر1ہزار500یوئن(155پاؤنڈ) لاگت آئی۔عام گاڑیوں کی طرح سڑک پر دوڑنے کی صلاحیت سے لیس اس گاڑی میں شاندار انجن،ایکسلیٹر،بریک ڈیوائس اور گیئر سسٹم کیساتھ ساتھ ساؤنڈ سسٹم بھی موجود ہے جس میں500سے زائد گانے محفوظ ہیں۔