24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:25
گھونسلے سے مماثلت رکھنے والی الیکڑک کا ر
ٹوکیو.........آسما ن کی بلندیوں پر اونچی اڑان اڑتے اور چہچہا تے پر ندوں سے لگا ؤ رکھنے والے افراد کے لئے جا پا ن میں ایک ایسی منفرد الیکٹر ک کا ر تیار کی گئی ہے جس کی بیرونی با ڈی کو مکمل طور پر پرندوں کے گھونسلے کے انداز میں بنا یا گیا ہے ۔اس منفرد کا ر کی خاص با ت یہ ہے کہ اسے گھونسلے کی شکل دینے کے لئے با نس کا استعما ل کیا گیا ہے جو270سینٹی میٹر لمبی،130سینٹی میٹر چو ڑی اور 165سینٹی میٹر اونچی ہے۔60کلو گرام وزنی اس الیکڑک کا رمیں صرف ایک سیٹ نصب کی گئی ہے جبکہ مکمل چا رج ہو نے کے بعد اس میں 60کلو میٹر تک کا فاصلہ طے کر نے کی صلا حیت مو جو د ہے۔