24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:25
پالتو کتوں نے Skype کا استعمال شروع کر دیا
نیویارک.......جدید ٹیکنالوجی کی بدولت اب میلوں کا فاصلہ ناصرف کم ہو گیا ہے بلکہ دومختلف ممالک میں مو جود افراد ایک دوسرے سے کسی بھی لمحے خط وکتابت کیے بغیر انٹر نیٹ کے ذریعے سیکنڈز میں بات کرکے آدھی ملاقات کر سکتے ہیں۔ انھیں خصوصیات کی بدولت اب انسانوں کے بعد پالتوکتوں نے بھی اسکائپ(Skype) پر ایک دوسرے سے گفت وشنید شروع کر دی ہے۔اس کی تازہ ترین امریکی کتا ہے جس نے میلوں دور بر طانیہ میں مو جود اپنے دوست کتے سے اسکائپ پر بات چیت کی۔امریکی کتے نے اپنی مالکن کے لیپ ٹاپ کے ذریعے اپنے بر طانوی دوست سے خوب اپنی زبان میں گفتگو کی اور لطف اندوز ہو ئے جن کی اس وڈیو کوبھی انٹر نیٹ پر دنیا بھر سے لاتعداد افراد دیکھ کر محظوظ ہو رہے ہیں۔