24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:2
بیک وقت 25سویٹر پہننے کا عالمی ریکارڈ
نیویارک .....سردی کے موسم میں ایک دو سویٹر پہن کر ٹھنڈ کا احساس کرنا تو معمول کی بات ہے لیکن لگتا ہے کہ ان صاحب کو تو حد سے زیادہ سردی لگتی ہے۔جی ہاں امریکا سے تعلق رکھنے والے گوئے لرمو نامی شخص نے بیک وقت 25سویٹر ز پہن کر گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔میکسیکو کے رہائشی 43سالہ گوئے لرمو نے یہ کارنامہ ایک ٹی وی شو کے دوران سر انجام دیا اور ایک کے اوپر ایک سویٹر پہن کر سب سے زیادہ سویٹر پہننے کا عالمی رکارڈ قائم کیا۔ایک ساتھ 25سویٹرز پہننے کے بعد گوئے لرمو کا کہنا تھا کہ انہیں یوں محسوس ہوا جیسے ان کا جسم سینڈوچ بن گیا ہو ۔