تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:18

روبوٹ نے ٹکٹ خرید کرطیارے میں سفر کرکے تاریخ رقم کردی

لاس اینجلس ......آج کے جدید دورمیں مختلف کام مشینوں سے لیا جانے لگا ہے جسے دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے دور شایدروبوٹس کا ہو۔اسی سلسلے کی ایک کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکی ماہرین نے ایک روبوٹ کو انسانی روپ میں باقاعدہ ٹکٹ خرید کر مسافر کی طرح امریکا سے جرمنی کا ہوائی سفر کر وا کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔لاس اینجلس کے ٹام بریڈ لے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خاتون روبوٹ اتھینا کو ایک وہیل چیر پر لایا گیا جہاں وہ عام مسافر کی طرح ٹکٹ خرید کر فرینکفرٹ جانے والی پرواز کے انتظار میں بیٹھ گئی اور یوں وہ پہلی روبوٹ بن گئی جس نے باقاعدہ عام مسافر کی طرح ٹکٹ خرید کر سفر کیا۔اسے تیار کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کو ایسے خطرناک حالات اور حادثات والے مقامات پر کام کرنے کیلئے تیار کیا جا رہا ہے جہاں انسانوں کا جانا ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.