24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 22:34
مائیکل جیکسن کے مداح کا انوکھا خراج تحسین
نیویارک .....امریکی شیف نے پاپ گلوکار کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا ۔دنیا میں باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں لیکن اصل فنکار وہی کہلاتا ہے جو اپنے فن کا مظاہرہ اس ڈھنگ سے کرے کہ سب کو دنگ کردے۔امریکا سے تعلق رکھنے والے اس ماہر شیف کو ہی دیکھ لیجئے جس نے آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کو خراج تحسین پیش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور پاپ اسٹار کی شکل کا پین کیک تیار کر ڈالا۔واضح رہے کہ ناتھن نامی یہ شیف اس سے قبل بھی کئی نامور شخصیات کے پین کیکس بنا کر مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔