تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 23:39

تین دن سے کنویں میں پھنسے معمرچینی شخص کو بچالیا گیا

بیجنگ...... چین کے خشک کنویں میں پھنسے معمر شخص کو تین دن بعد ریسکیو کرلیاگیا ، کمزوری کے باعث اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔مشرقی صوبے جیانگ زو میں ایک 60 سالہ شخص زی ہینگ 5 میٹر گہرے اور ایک میٹر چوڑےکنویں میں گرگیا جہاں وہ تین روز تک پھنسا رہا، ایک مقامی شخص کی اطلاع پر لوگوں نے اسے نکالنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کی صورت میں فائر فائٹرز کو بُلالیاگیا، ڈیڑھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد معمر شخص کو کنویں سے نکال لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.