تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:0

سستے سٹم سیلز کی تیاری کا دعویٰ غلط، جاپانی سائنسدان مستعفی

ٹوکیو........سستے اور تیز طریقے سے سٹم سیلز کی تیاری کا دعویٰ کرنے والی جاپانی سائنسدان نے اپنی تحقیق کو جعلی تسلیم کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا ہے۔ڈاکٹر ہاروکو اوبوکاتا کاکہنا ہے کہ ان کے پاس معذرت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ۔انہوں نے دعویٰ کیاتھا کہ عام انسانی خلیوں کو تیزاب میں نصف گھنٹے تک ڈبونے سے سٹم سیلز تیار کیے جا سکتے ہیں ۔ تاہم بعد میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ دعویٰ غلط تھا اور ڈاکٹر ہاروکو نے ریسرچ میں من گھڑت معلومات شامل کی تھیں ۔ سٹم سیلز کو انسانی جسم کے کسی بھی ٹشوکی شکل دی جا سکتی ہے اور انہیں امراضِ قلب، چشم اور دماغ کے علاج میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.