25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 11:32
امریکا؛ طویل العمر گوریلا آج اپنی 58ویں سالگرہ منارہا ہے
نیویارک.......امریکا کے ایک چڑیا گھر میں موجود طویل العمر گوریلا آج اپنی 58ویں سالگرہ منارہا ہے۔امریکی ریاست اوہائیو کے ایک چڑیا گھر میں موجود اس گوریلے کا نام "کولو" ہے جس نے 58 برس قبل اسی چڑیا گھر میں جنم لیا تھا۔"کولو" کے لیے یہ بھی ایک اعزاز تھا کیونکہ اس سے قبل چڑیا گھر میں صرف وہی گوریلے ہوتے تھے جنہیں جنگلات سے پکڑ کر لایا جاتا تھا۔"کولو" کے لیے مونگ پھلی کے مکھن، سیب کے جوس، شہد، اور کٹی ہوئی گاجروں سے اسپیشل کیک تیار کیا گیا ہے۔