25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 14:29
دوریوبکس کیوبز اچھالتے ہوئے تیسرا حل کرنیکا ماہر شخص
میڈرڈ.....ریوبک کیوب حل کرنا انتہائی ذہین افراد کے لیے بھی بیحد مشکل عمل ہوتا ہے تاہم اسپین سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان ایسا بھی ہے جو ناصرف بیک وقت کئی ریوبکس کیوب اُچھال سکتا ہے بلکہ انہیں ساتھ ساتھ حل بھی کرسکتا ہے۔اس نوجوان کی مہارت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے ریوبکس کیوب حل کرتے ہوئے اپنا دھیان اس طرف رکھنے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔انٹرنیٹ پرموجود وڈیو میں یہ نوجوان اپنے اسی فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناصرف بیحد مہارت سے دو ریوبکس کیوبز اُچھالتے ہوئے نظر آتا ہے بلکہ دوسرے ہاتھ میں پکڑا ایک ریوبک کیوب حل بھی کررہا ہے۔