25 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:22
چین :81سالہ خاتون نے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگا دی
بیجنگ.........چین میں ایک معمر خاتون نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ پہن کر چھلانگ لگا دی اور خود کو باہمت ثابت کردیا۔ شیان شہر سے تعلق رکھنے والی 81سالہ اس معمر خاتون نے پچھلے ماہ 12ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔ انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیامیں انجام دیا، اس سے پہلے انہوں نے ایک ہفتے تک مختلف ورزشیں کیں، ان کے طبی معائنے بھی ہوئے اور انہیں اس کارنامے کے لیے سپر فٹ قرار دیاگیا۔ خاتون کا کہناتھاکہ انہیں بالکل ڈر محسوس نہیں ہوا اوروہ خود کو 60سال کا محسوس کررہی ہیں۔