26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
81 سالہ خاتون کاہزار وں فٹ بلندی سے اسکا ئی ڈائیونگ کا مظاہرہ
کینبرا........آسٹریلیا میں 81 بر س کی دا دی اماں نے ہزاروں فٹ کی بلندی سے اسکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرکے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔من ڈیو نامی ان بڑی بی نے اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ زندگی میں پہلی بار ہیلی کا پٹر سے12 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اسکائی ڈائیونگ کا برسوں پر انا خو ا ب پو را کر کے یہ ثابت کردیا کہ عمرمیں کیا رکھا ہے، بس ہمت اور حوصلہ جوان ہونا چاہئے ۔بیٹے سے ملنے آسٹریلیا جانے والی چین کی جواں د ل دادی نے اس منفرد تجربے کو دل کھول کر انجوائے کیا اور اور اس تجربے کو توقعات سے کئی گنا زیادہ شاندار اور خوشگوار قرار دیا۔