26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:48
غیرمعمولی لچکدار جسم رکھنے والی روسی خاتون
ماسکو......غیر معمولی لچکدار جسم کی مالکن روسی خاتون جو اپنی ٹانگوں اور ہاتھوں کو اس قدر فولڈ کر لیتی ہے کہ جیسے جسم میں ہڈیاں ہی نہ ہوں۔یہ کمپیوٹرائز تصا ویریا ویڈیو نہیں بلکہ انتہا ئی غیر معمولی لچکدار جسم رکھنے والی روسی خاتون ہیں جو اپنے با زوؤں اور ٹا نگو ں کو کما ل مہارت سے اپنے جسم کے گرد لپیٹنے کی صلا حیت رکھتی ہیں۔28 سالہ Zlata نامی اس کھلاڑی کو دنیا کی انتہائی لچکدار دار جسم کی مالکن کا اعزاز بھی حاصل ہے جو اپنے با زوؤں کو اپنی کمر اور ٹا نگوں کو گردن کے گرد لپیٹ کر اپنی لچک کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔یہ نو جوان لڑکی اپنی اس جسمانی صلاحیت کے بل بوتے پر عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہے جبکہ حال ہی میں اس نے اپنی جسمانی لچک کا مظاہرہ کر کے نئے سال 2015کے کلینڈر کیلئے فو ٹو شوٹ بھی کر ایا ہے۔