تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 16:32

ہیکرز کا وڈیو گیمز ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے نیٹ ورک پر حملہ

نیو یارک........ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے نیٹورک پر بھی ہیکر ز نے حملہ کر دیا۔ سائبر حملے کی ذمہ داری "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے قبول کر لی ہے۔گذشتہ روز کرسمس کے موقعے پر "لزرڈ اسکواڈ" نامی گروپ نے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن اور مائیکروسافٹ کارپوریشن کے ایکس باکس لائیو نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا ۔جس کے بعد صارفین کو کنکشن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔متاثرہ کمپنیوں نے سائبر حملے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم دونوں کمپنیاں کئی گھنٹوں تک صارفین سے معزرت کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.