26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:42
جدید ٹیکنالوجی کا حامل روبوٹک سانپ!!
نیویارک .....خوفزدہ نہ ہو ں تصویر میں دکھایا گیاسانپ اصلی نہیں بلکہ رو بو ٹک ہے، جسے امریکہ میں تیار کیا گیا ہے ۔اس جدید ٹیکنالوجی کے حامل روبوٹک سانپ میں حقیقی سانپ کی طرح اپنے جسم کو لہر اکر زمین پر رینگنے،پانی میں تیرنے جبکہ درخت اور کھمبوں پر چڑھنے اور لپٹنے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔اس مشینی سانپ میں ایسے مختلف سینسر ز نصب کیے گئے ہیں جو اسے معلومات وصول کرنے، حرکت دینے اور سمت کا تعین کر نے میں مدد کر تے ہیں۔