26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:42
ایک پہیے کی سائیکل چلانے والا خطروں کا کھلاڑی بچہ
لندن ......عام طور پر دنیا بھر میں بچے گاڑ ی میں اپنے والدین کے ساتھ ،اسکول وین یا پھر پیدل چل کر اسکول جاتے ہیں لیکن بر طانیہ میں ایک بچہ ایسا خطروں کا کھلاڑی ہے کہ روزانہ ایک پہیے والی سائیکل پر اسکول جاتاہے۔14 سالہ بچہ دس سال کی عمر سے ایک پہیے والی سائیکل کو جسمانی توازن بر قرار رکھ کر چلانا سیکھ رہا ہے اور اب روزانہ ٹریفک سے بھر ی سڑکوں پر اس منفرد سائیکل کے پیڈل چلاتے ہوئے چار میل کا فاصلہ طے کرکے کسی نقصان کے بغیر اسکول پہنچتا ہے۔اس بچے کو اسکول کے یو نیفارم میں ایک پہیے والی سائیکل چلاتا دیکھ کر پہلے تو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جیسے کو ئی سرکس کا کھلاڑی آگیا ہولیکن یہ بچہ ناصرف کچھ منفرد کرنے کا شوقین ہے بلکہ اس کا عملی مظاہرہ یہ روزانہ صبح اپنے اسکول کے سفر کیلئے کر تا بھی ہے۔