26 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 20:19
2014ء کے گھریلو کاموں میں مددگار روبوٹس
نیویارک......... ٹیکنالوجی کےجدید دور میں ، جہاں ٹیلی فون کی جگہ موبائل فون اور کمپیوٹر کی جگہ آئی فون نے لے لی ہے وہیں روبوٹ نے بھی نئی نئی شکلیں اختیار کیں اور انسان کے کئی کام آسان کر دئیے ہیں۔ 2014ء کے گھریلو کاموں میں مددگار روبوٹس سے ملیں ۔اب کام والی ماسی کے آنے یا نا آنے کی پریشانی، نہ ہی ویکیوم کلینر رکھنے کی جھنجھٹ، لے آئیں Neato Botvac روبوٹ جو آپ کا گھر صاف کرے گا، وہ بھی منٹوں میں،اگر آپ نکلے ہیں آؤٹنگ پر یا ہیں گھر پر اپنے پیاروں کے ساتھ اور ویڈیو بنا نےکے لئے کوئی نہیں ہے، تو ٹینشن نہ لیں، جناب Soloshot2 نامی یہ روبوٹ قید کر لیتا ہے آ پ کی خوشی کے سارے لمحات۔ rockaRooروبوٹ نے کر دیا ہے ماؤں کا کام آسان، بچوں کے لئے اس میں ہے جھولا اور میوزک ساتھ ساتھ، اب مائیں کر یں گی کام اور بچے کریں گے جھولوں میں آرام۔گارڈن یا لان کی صفائی،کے لئے ہوتا ہے اچھا خاصا وقت درکار، Robomow RS روبوٹ اب یہ کام باآسانی کر سکتا ہے اور صرف یہی نہیں جناب اب مالیوں کے لئے بھی ہوگئی ہے آسانی۔ Droplet روبوٹ گھر کے لان، باغوں اور پارکوں میں پانی دینے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔