تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
27 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 9:33

کرائمیا: 10 منزلہ عمارت گرانے کی کوشش ناکام

کرائمیا......کرائمیا میں 10 منزلہ عمارت کو گرانے کی کوشش ناکام ہو گئی ،ایک طرف جھکی ہوئی عمارت اب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔یوکرائن کے شہر کرائیمیا میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ایک دس منزلہ عمارت کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کی کوشش کی گئی۔ لیکن یہ کوشش ناکام ہوگئی اور دھماکہ کے بعد عمارت ایک طرف جھک گئی۔دھماکے سے فضا میں گردو غبارپھیل گیا،جس کے نتیجے میں ارد گرد کے علاقوں میں حد نگاہ متاثر ہوئی۔اب یہ عمارت بھی پِیسا کے ٹیڑھے مینار کی طرح لوگوں کی توجہ حاصل کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.