تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 18:47

کرسمس پر امریکی نوجوان کا والدین کیلئے بہترین تحفہ

نیویارک........کرسمس کے موقع پر ایک امریکی نے اپنے والدین کو ایسا تحفہ دیا جس نے ان کو ہمیشہ کےلیے فکروں سے آزاد کردیا۔ نیویارک کا Joe Requilm کرسمس کے موقع پر اپنے گھر پہنچا اور اپنی والدہ کے ہاتھ میں ایک لفافہ تھمادیا،لفافے کے اندر سے جو تحریر برآمد ہوئی اسے پڑھ کر خاتون کی ہچکیاں بندھ گئیں،بوڑھے والد نے ماجرا جاننے کی کوشش کی تو ان کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں ہوگئے،والدین نے بیٹے کو گلے لگا کر اپنے بازووٴں میں سمیٹ لیا۔ قصہ یہ تھا کہ سعادت مند بیٹے نے خوشی کے اس موقع پر اپنے والدین کا سارا قرضہ چکادیااور انھیں عمر بھر کی فکر سے آزاد کردیا۔ اب قرضے کی رقم سے بنایا گیا یہ گھر اس خاندان کی ملکیت ہوگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.