تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:16

اسپین میں منفرد فائٹ فیسٹیول ،آٹے اور انڈو ں سے حملہ

میڈرڈ......دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نت نئے انداز اپنا کر تفریح حاصل کر تے ہیں ۔اسپین میں سالانہ فلور فائٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے کی بارش کی۔ اس فائٹ میں مرد اور خواتین نے خصوصی طورپر تیار کردہ فوجی طرز کے لباس پہن کر شرکت کی جبکہ آٹے کے ملیدے کو برتنوں کے بجائے پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر بر سایا اور محظوظ ہوئے۔ اس فائٹ میں آٹے کے ساتھ ساتھ انڈوں اور آتش بازی کر کے بھی ایک دوسرے پر حملے کیے گئے ۔یہ دوسوسال پرانا تہوار ہے جسے آج بھی شہری ہر سال بھر پور جوش وجذبے سے مناتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.