تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 8:16

کچن میں بھی تھری ڈی پر نٹر کا راج!!

میڈرڈ......اسپین میں ایسا تھری ڈی پر نٹر متعارف کر وایا گیا ہے جس کا استعمال صرف اور صرف کچن میں کھانا تیار کر نے کیلئے کیا جائے گا۔ فوڈینی( Foodini )نامی اس پر نٹر میں روشنا ئی کی جگہ اپنے من پسند کھانے کے سا رے اجزا ء ڈال دئیے جاتے ہیں جو منٹوں میں تیار ہو کر پر نٹرکے ذریعے ایک خا ص ترتیب سے پلیٹ میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ مخصو ص نظا م کے ذریعے اس پر نٹر کو کھانے کے بارے میں ہدایات اس سے منسلک کمپیو ٹر کے تحت دی جاتی ہے جو نا صرف اوون یا چولہے کے بغیر آپ کیلئے مزیدار کھانا تیار کرکے پیش کر دیتا ہے بلکہ چاکلیٹ یا دوسرے اجزاء سے ڈیکوریشن بھی کر تا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.