تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
29 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 19:27

روایتی اونٹ دوڑ،روبوٹ جوکی نے بچوں کو امان دیدی

دبئی.........اونٹوں کی دوڑ عربوں کا پسندیدہ مشغلہ ہے ، ٹیکنالوجی کی جدت کے ساتھ اس روایتی کھیل میں بھی مثبت تبدیلیاں آئی ہیں ۔ ایک وہ وقت بھی تھا جب عرب کے صحراؤں میں اونٹ دوڑ کےلیے معصوم بچے استعمال کیے جاتے تھے ۔ مگر روبوٹس کی آمد بہترین متبادل بن کر سامنے آئی ۔ جو اونٹ دوڑ کےلیے جوکی کا کام انجام دیتے ہیں ۔روبوٹ نہ صرف چابک کے ذریعے اپنی سواری کو دوڑاتا ہے بلکہ اس میں لگا واکی ٹاکی اونٹ کو مالک کی آواز سناتا ہے۔اس مقصد کےلیے مقصد کےلیے ریس میں حصہ لینے والے ٹریک کے ساتھ ساتھ گاڑیوں میں چلتے رہتے ہیں اور ریموٹ سے اسے کنٹرول کرتے ہیں ۔ابتدا میں بنائے گئے روبوٹس وزنی تھے جو اونٹ کو دوڑانے میں زیادہ کارآمد نہ تھے تاہم اب ٹیکنالوجی کی جدت اور انتہائی کم وزنی روبوٹس متحدہ عرب امارات میں عام ہارڈ ویئر کی دکان پر دستیاب ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.