30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 3:31
پنسل کلرز سے اسپائیڈرمین بنانے والا آرٹسٹ
مشہور فلمی سیریز اسپائیڈرمین کے جادو نے دنیا بھر کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے اور دنیا بھر میں اس کے مداحوں کی کوئی کمی نہیں۔اب ذرا اس آرٹسٹ کو ہی دیکھ لیجئے جوصرف پنسل کلرز کی مدد سے اسپائیڈرمین کی ایسی شاندار ڈرائنگ بناتا ہے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔مارسیلو نامی اس ماہر فنکار کی تخلیق کردہ اس ڈرائنگ کو دیکھ کر فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ انسانی ہاتھوں کا جادو ہے یا کسی جدید ترین کیمرے کا کمال ہے۔