تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 4:3

بندر اور سفید چیتے کی انوکھی دوستی

لندن.....جانوروں کی آپس میں دوستی تو ایک عام سی بات ہے لیکن بندر اور شکاری چیتا آپس میں گہرے دوست بن جائیں تو دیکھنے والے بھی دیکھتے رہ جائیں۔جی ہاں برطانیہ کے چڑیا گھر میں موجود اس بندر نے سفید چیتے کو اپنا بہترین دوست بنا لیا ہے اس ہی لئے تو اس کے ساتھ یوں چپکا ہوا ہے۔سفید چیتا بھی اپنی تنہائی سے بے حد پریشان تھا لیکن بندر سے دوستی کرنے کے بعد اس کی تنہائی بھی دور ہوگئی ہے اور ایک بہترین ساتھی بھی مل گیا ہے۔بندر روزانہ اپنے دوست چیتے کے پنجرے میں جاتا ہے اور اس کے ساتھ خوب مستیاں کرتا ہے جسے دیکھ کر وہاں آنے والے سیاح بھی کافی محظوظ ہوتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.