تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 13:12

رنگین مٹی سے آرٹ کے شاہکار تیارکرنیوالاامریکی آرٹسٹ

نیویارک......رنگین مٹی کی مدد سے زمین پر آرٹ کے جائنٹ سائز شاہکار تیارکرنے والا امریکی آرٹسٹ،آرٹسٹک صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرنے کیلئے برش،پینٹس یا پھر کینوس کا ہونا لازمی نہیں ذہین آرٹسٹ کسی بھی جگہ اور کسی بھی شے کو کینوس میں بدل ڈالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین سے تعلق رکھنے والے 45سالہ آرٹسٹ جو مینگرم کا تعلق بھی ایسے ہی چند آرٹسٹوں میں کیا جاتا ہے جو اپنے فن کے اظہار کیلئے منفرد راستہ اختیار کرتے ہیں۔جو مینگرم رنگین مٹی کو استعمال میں لاتے ہوئے زمین پر آرٹ کے شاہکار تخلیق کرنے میں ماہر ہیں۔مختلف رنگوں کی مٹی کو مہارت سے زمین پر رنگولی کی شکل میں بکھیرتے ہوئے جومینگرم ایسی نفیس اور دیدہ زیب اشکال تیار کرتے ہیں کہ دیکھنے والے دنگ نظر آتے ہیں۔پچھلے15سالوں سے اس فن سے وابستہ جو مینگرم صرف2009ء سے اب تک مختلف ممالک اور پارکس میں15سے25فٹ بڑے کم وبیش800ایسے شاہکار تیار کرچکے ہیں جن کی ڈیزائننگ میں انہیں کبھی چھ گھنٹے تو کبھی15دن بھی لگ جاتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.