تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
31 دسمبر 2014
وقت اشاعت: 6:19

بلجیم :چڑیا گھر میں بچوں کیلئے سجایا گیا رنگا رنگ فیسٹول

برسلز.....بلجیم کے چڑیا گھر میں بچوں کیلئے سجایا گیا ہے رنگا رنگ فیسٹول،بچوں کے ساتھ بڑے بھی بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔بلجیم میں بچوں کیلئے موسم سرما کی چھٹیوں کو رنگین بنادیا گیا اور چڑیا گھر میں سجائے گئے بچوں کیلئے حسین نظارے،جس کیلئے چینی فنکاروں نے پورے چڑیا گھرکو روشنی کے فن پاروں میں تبدیل کر دیا۔ جگ مگ کرتا بڑا سا ڈریگن، زیبرا ،زرافہ اور پینگوئن سمیت کئی جانور آنے والوں کو محظوظ کر رہے ہیں ۔ یہ رنگا رنگ فیسٹول 18 جنوری تک جاری رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.