1 جنوری 2015
وقت اشاعت: 3:47
ماہر فن کارہ نے کاغذ سے انتہائی دیدہ زیب فن پارے تیار کر لئے
بیجنگ..........ماہرفنکار تو آپ نے بہت سے دیکھے ہونگے اورجاپان کیHina Aoyama کا نام بھی ایسے ہی آرٹسٹوں میں شمار کیا جاتاہے جو کاغذ سے انتہائی نفیس اور دلکش فن پارے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔یہ آرٹسٹ کاغذ کو قینچی کی مدد سے تراش کر کئی مہینوں کی محنت کے بعد ایسے مبہوت کن شاہکار تیار کرتی ہے کہ دیکھنے والی آنکھ دنگ رہ جاتی ہے۔یہ انوکھے فن پارے تیار کرتے ہوئے آرٹسٹ کوتیز ہوا ، پانی اور یہاں تک اپنے ہاتھوں کی غیر ضروری جنبش سے بھی محفوظ رکھنا پڑتاہے۔