2 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:36
کیلیفورنیا میں126ویں سالانہ روز پریڈ،لاکھوں افراد کی شرکت
لاس اینجلس ......امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر پاساڈینا میں گذشتہ روز 126ویں سالانہ روز پریڈ کا انعقادکیا گیا۔سالانہ روایتی پریڈ کے موقع پر اس سال منتخب ہونے والی روز کوئن اورخوبصورت پھولوں سے دلکش انداز میں سجائے گئے 39فلوٹسموجود تھے۔پھولوں سے تیار کیے گئے مختلف انداز،اشکال اور عمارتوں کے ماڈل لیے ان فلوٹس کے ہمراہ19مارچنگ بینڈز اور18گھڑسوار یونٹ بھی تھے جنہیں دیکھنے کم از کم 10لاکھ افراد نے پریڈ روٹ کا رُخ کیا جبکہ دنیا بھر میں بھی اسے نشر کیا گیا۔